شہری کا اغواء، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہونے کی رپورٹ پیش

شہری کا اغواء، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہونے کی رپورٹ پیش

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سی آئی اے پولیس شیخوپورہ کے ڈی ایس پی سمیت 6 افسروں اور اہلکاروں کے خلاف دو بچوں کے باپ کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کی طرف سے ایف آئی آر کی نقل عدالت عالیہ میں پیش کردی گئی جس کے بعد فاضل جج نے مغوی کی والدہ کی اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹا دی ۔رضیہ بی بی کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود اس کے بیٹے کا پتہ نہیں چل رہا ، پولیس افسروں کے خلاف اغواء کامقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، عدالتی حکم پر شیخوپورہ پولیس نے ڈی ایس پی سی آئی اے شیخوپورہ امتیاز بھلی، انسپکٹر نوید سکند، فرحان خان، عمران خان، عبداللہ اور مرتضی کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے مقدمے کی نقل عدالت میں پیش کردی جس پر درخواست نمٹا دی گئی۔ رپورٹ پیش

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...