سیاسی جماعتیں کمزور جمہوریت کو دھبہ لگانے کے خلاف دیوار بن جائیں،سراج الحق

سیاسی جماعتیں کمزور جمہوریت کو دھبہ لگانے کے خلاف دیوار بن جائیں،سراج الحق

پشاور(آئی این پی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں کمزور جمہوریت کو دھبہ لگانے کے خلاف دیوار بن جائیں اور اگر کمزور جمہوریت کو دھبہ لگ گیا تو پھر ہم کبھی نہیں سنبھل سکیں گے لہٰذا سب پارٹیوں کو طے کرنا ہو گا کہ وہ آئندہ انتخابات میں کسی ایسے شخص کو اپنا امید وار نامزد نہیں کریں گی جو آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترتا ہو۔مسجد مہابت خان میں اجتماع اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے لہٰذا وہ لکیر کا فقیر بننے کی بجائے انتخابات کو شفاف بنانے کا طریقہ کار وضح کرے کیونکہ بعض لوگ ارکان اسمبلی کاضمیر خریدنے کیلئے نوٹوں سے بھرے بریف کیس لئے پھررہے ہیں،ان کا مذیدکہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی روک تھا م کیلئے موثر اقدامات ہونے چاہئیں اور اس سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اورامید ہے کہ وہ ایسے افراد کا راستہ روکنے کی کوشش کریں گی جن کا مقصد سیاست نہیں تجارت ہے۔

مزید : علاقائی