سینیٹ الیکشن ،ن لیگ کے سعود مجید اہل جبکہ راحیلہ مگسی نااہل قرار

سینیٹ الیکشن ،ن لیگ کے سعود مجید اہل جبکہ راحیلہ مگسی نااہل قرار

اسلام آباد،لاہور(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پرویزرشید ،راجہ ظفر الحق اور رحمن ملک سمیت 15 سینیٹ امیدواروں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی ۔جمعہ کے روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے اپیلوں کی سماعت کی ۔اس موقع الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران بھی شامل تھے ۔رحمن ملک نے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ دوہری شہریت کے معاملے پر عدالت پہلے ہی میرے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ،لندن کی شہریت چھوڑ کر دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں اس کے باوجود مجھ پر دوہری شہریت کا اعتراض اٹھایا جارہا ہے ۔الیکشن کمیشن نے امید واروں کے کاغذات پر اعتراضات کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سعود مجیداور راحیلہ مگسی کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا ہے ،سعود مجید پر 55 لاکھ روپے ٹیکس نادہندہ کا اعتراض لگایا گیا تھا جبکہ مسلم لیگ(ن) کی خواتین نشست پر کرن ڈار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے نرگس فیض ملک پر لگائے گئے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ کامر ان خان کو مزید وقت دے دیاہے۔الیکشن کمیشن میں امیدواروں پر لگائے گئے اعتراضات پر اپیلوں کی سماعت کا سلسلہ آج (ہفتہ) کو بھی جاری رہے گا

مزید : علاقائی