این اے 125،ٹربیونل کوبیلٹ پیپرزکی نادرا سے تصدیق شدہ رپورٹ موصول

این اے 125،ٹربیونل کوبیلٹ پیپرزکی نادرا سے تصدیق شدہ رپورٹ موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل کو این اے 125کے بیلٹ پیپرزکے ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق شدہ رپورٹ موصول ہوگئی،الیکشن ٹربیونل میں ان رپورٹس پر کارروائی اور فریقین کے وکلاء کی بحث آج 28فروری کو ہوگی ۔1220 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشانات ناقابل شناخت نکلے۔این اے 125سے تحریک انصاف کے امیدوارحامدخان نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے اور وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائرکررکھی ہے، کیس کی سماعت الیکشن ٹربیونل فیصل آبادجاویدرشیدمحبوبی رہے ہیں۔الیکشن ٹربیونل نے دو پولنگ سٹیشنز 111اور 120کے ووٹوں کو تصدیق کیلئے نیشنل فرانزک سائنس لیبارٹری اسلام آباد اور نادرا بجھوایا تھا، نادرا رپورٹ کے مطابق 1ہزار 220 بیلٹ پیپرز پر ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات نادرا ریکارڈ میں موجود نشانات سے مختلف ہیں، رپورٹ کے مطابق شناختی کارڈز کے حامل ووٹرز کی بجائے نامعلوم افراد نے ووٹ کاسٹ کئے اس لئے انگوٹھوں کے نشانات کا موازنہ ممکن نہیں۔ این اے 125