, معاون خصوصی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست ،فریقین سے جواب طلب

, معاون خصوصی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست ،فریقین سے جواب طلب

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سول ایوی ایشن شجاعت عظیم کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت، ایوی ایشن اتھارٹی اور شجاعت عظیم سے 26مارچ تک جواب طلب کر لیا، مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے اس درخواست میں اٹھائے گئے آئینی نکات کی تشریح کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کے لئے طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے موقف اختیار کیاہے کہ شجاعت عظیم کا ایئرفورس سے مس کنڈکٹ کی بنیاد پر کورٹ مارشل کیا گیا ، چند ماہ قبل جب وزیر اعظم نے شجاعت عظیم کو اپنی مشیر مقرر کیاتو معاملہ سپریم کورٹ میں آنے کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفی دیدیا تاہم اب وزیر اعظم نے دوبارہ شجاعت عظیم کو اپنا معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے جو غیرقانونی ہے ، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شجاعت عظیم کی تعینات مفادات کے تحفظ کا بھی ٹکراؤ ہے کیونکہ شجاعت عظیم نے رائل ایئر سروسز کے نام سے ایک کمپنی بنا رکھی ہے جوٹکٹوں کی خریدوفروخت اور کارگو سمیت ایوی ایشن سے متعلق ہی کاروبار کر رہی ہے۔ معاون خصوصی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...