امریکہ کا افغانستان میں زیر استعمال اسلحہ اور آلات پاکستان کو دینے کا فیصلہ

امریکہ کا افغانستان میں زیر استعمال اسلحہ اور آلات پاکستان کو دینے کا فیصلہ

 کراچی ( اے این این ) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں زیر استعمال اسلحہ اور آلات پاکستان کو دے کر جائے گا،کچھ اسلحہ اور باردی سرنگیں صاف کرنے والی مشینری پہلے ہی پاکستان کو دی جا چکی ہے،پاک امریکہ بزنس کانفرنس میں امریکہ کی100کمپنیاں شرکت کرینگی،سات برس میں امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں 1.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔کراچی میں میڈیا کو 12مارچ سے شروع ہونے والی پاک امریکہ بزنس کانفرنس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے معاشی شعبے سمیت مختلف شعبہ جات میں اچھے تعلقات ہیں۔گذشتہ سات برسوں میں امریکی کمپنیوں نے 1.3ارب ڈائر کی سرمایہ کاری کی ہے افغانستان میں امریکی فورسز کے زیر استعمال اسلحے میں کچھ پاکستان کو بھی دیا ہے ، بارودی سرنگ صاف کرنے کی مشینری پاکستان کو دی ہے ،امریکی فورسز کے زیر استعمال مزید اسلحہ،آلات اور گاڑیاں پاکستان کو دینے کے لئے بات چیت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ہونے والی پاک امریکا بزنس کانفرنس میں امریکا کی 100کمپنیاں شرکت کریں گی ۔ کانفرنس میں زارعت ، ٹیکسٹائل ، فوٹوئیر ، انرجی سے متعلق امریکی تجارتی مندوبین شرکت کریں گے ۔ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4