پاکستان جو چاہے کہتا رہے ،سرحدوں کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں ،بھارت
نئی دہلی(اے این این) بھارت نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس کی فورسز جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتی، پاکستان جو چاہے کہتارہے، اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جمعہ کوبھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کے حالیہ بیان سے متعلق کہا کہ بھارت جنرل راحیل شریف کے بیان کا جواب نہیں دیتا، پاکستان جو کہنا چاہے کہہ سکتا ہے تاہم بھارت اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارتی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ دریں اثناء بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ امور کرن ریجیجو نے کہا کہ بھارتی فورسز جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتی ، ہماری فورسز ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی سرحدوں کا دفا ع کرنے کیلئے تیار ہے۔ بھارت