آئندہ انتخابات کیلئے نیشنل ٹیکس نمبر اور ٹیکس ریٹرن کو لازمی قرار دیدیا گیا

آئندہ انتخابات کیلئے نیشنل ٹیکس نمبر اور ٹیکس ریٹرن کو لازمی قرار دیدیا گیا

 لاہور (شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل) ملک میں آئندہ انتخابات کے لیے نیشنل ٹیکس نمبر اور ٹیکس ریٹرن کو لازمی قرار دیدیا گیا۔ملک کے اگلے عام اور سینٹ انتخابات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات میں این ٹی این نمبر نہ رکھنے اور گوشوارے جمع نہ کروانے والے امیدوار نااہل قرار پائینگے۔معلوم ہواہے کہ آئین کے آرٹیکل 218کے تحت الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے لیے ہرطرح کے اقدامات کرسکتا ہے۔اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن ، انتخابات میں شفافیت لانے کے لیے مختلف اقدامات کررہا ہے۔ اس ضمن میں نئی شرط سامنے آئی ہے کہ ملک کے آئندہ عام انتخابات ، سینٹ الیکشن اور بلدیاتی انتخابات سمیت تمام انتخابات میں امیدواروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ این ٹی این نمبر رکھتے ہوں۔اور ایف بی آر کو ٹیکس کے گوشوارے بھی جمع کرواتے ہوں۔11مئی 2013کے عام انتخابات میں امیدواروں کے لیے یہ شرط نہیں تھی۔یہی وجہ تھی کہ بہت امیدوار این ٹی این نمبر نہ رکھنے اور بعض امیدوار این ٹی این نمبر رکھنے لیکن ٹیکس ریٹرن نہ بھر نے کے باوجود الیکشن لڑنے کے اہل قرار پائے۔لیکن ملک کے آئندہ ہر طرح کے الیکشن میں امیدواروں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ نہ صرف این ٹی این نمبر رکھتے ہوں بلکہ ایف بی آر کو ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرواتے ہوں۔ اگر کوئی امیدوار این ٹی این نمبر رکھنے کے باوجود ہر سال ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتا تو بھی الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اس نئی شرط کے بعد ملک میں آئندہ انتخابات میں امیدواروں کی بڑی تعداد نااہل ہونے کا اندیشہ ہوگا۔ نیشنل ٹیکس نمبر

مزید : میٹروپولیٹن 4