ہنگو ،زیر تعمیر ڈگری کالج میں زور دار دھماکہ 6 کمرے مکمل طور پر تباہ

ہنگو ،زیر تعمیر ڈگری کالج میں زور دار دھماکہ 6 کمرے مکمل طور پر تباہ

ھنگو،(بیورورہورٹ)لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کلایہ منی خیل درہ میں زیر تعمیر مردانہ ڈگری کالج میں نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکہ ،کالج کے 6کمرے مکمل تباہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کلایہ من خیل درہ میں زیر تعمیر ڈگری کالج مردانہ میں نا معلوم شرپسندوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا ،جو آج علی الصبح 6بجے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں زیر تعمیر ڈگری کالج مردانہ کے 6کمرے مکمل تباہ ہوگئے جبکہ دھماکے سے کالج کی چاردیواری کو بھی نقصان پہنچا ہے ،تا ہم دھماکے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 4