ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایل این جی ٹرمینل لگانے کیلئے 3 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایل این جی ٹرمینل لگانے کیلئے 3 کروڑ ڈالر قرض دینے کی ...

اسلام آباد(اے این این)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایل این جی ٹرمینل لگانے کیلئے 3کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی ، اینگرو کمپنی پاکستان کا پہلا ٹرمینل پورٹ قاسم کراچی میں لگائے گی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے جاری اعلامیے میں کے مطابق پاکستان کو ایل این جی ٹرمینل لگانے کیلئے 3کروڑ ڈالر قرض کی منظوردی دیدی گئی ہے ۔ علامیے کے مطابق اینگرو کمپنی پاکستان کا پہلا ایل این جی ٹرمینل قائم کریگی ۔ ایل این جی ٹرمینل پورٹ قاسم کراچی میں لگایا جائے گا جو سالانہ تیس لاکھ ٹن گیس پراسس کر سکے گا۔ اعلامیے کے مطابق یہ گیس سوئی سدرن گیس کمپنی کو فراہم کی جائے گی ۔ ٹرمینل کے قیام سے حکومت کو درآمدی بل کی مد میں سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید : میٹروپولیٹن 4