راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ

راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ

اسلام آباد(اے این این)اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر سکیل پر شدت 5.8ریکارڈ ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، مظفرآباد، ہری پور، مری، چترال شانگلہ اور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال کی جانب 92 کلومیٹر تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 32کلومیٹر تھی ۔ رات گئے زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید : صفحہ اول


loading...