سبزہ زار ،مسافر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارہلاک ،ڈرائیورگرفتار
لاہور(کرا ئم سیل ) سبزہ زار کے علاقے میں تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے 44سالہ موٹرسائیکل سوارہلاک ڈرائیورگرفتار، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی بتایا گیا ہے شاہدرہ کا رہائشی 44سالہ امین موٹرسائیکل پرکسی کام کے سلسلے میں سبزاہ زار کے علاقے ٹوکے والے چوک کے قریب سے گزررہا تھا کہ پیچھے سے آتی ہوئی تیز رفتارویگن نے اس کی موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں امین کا سرفٹ پاتھ سے جا ٹکرایا اوروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگیا ۔اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر ویگن ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور لاش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کر دیا۔