پنجاب،24گھنٹوں میں681ٹریفک حادثات ، 583شدید زخمی

پنجاب،24گھنٹوں میں681ٹریفک حادثات ، 583شدید زخمی

 لا ہور (کرا ئم سیل ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران681ٹریفک حادثات میں583شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ249افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر اید ھی ایمبولنس اور ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ پراونشل مانیٹرنگ سیل کوموصول ہونیوالی کالزکے مطابق ان ٹریفک حادثات میں301ڈرائیورز ،25کم عمر ڈرائیور، 400 مسافراور139پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ138ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت141ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد69حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے ملتان46حادثات میں51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل840متاثر ہونے والوں میں سے671 مرد اور169خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں120افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور530فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور190زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر510موٹر سائیکلز111آٹو رکشے83موٹر کاریں 46 مسافر بس 23ٹرک، اور 84دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی