شراب کی بوتل ہوٹل میں لے جانے والا پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

شراب کی بوتل ہوٹل میں لے جانے والا پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شراب کی بوتل ہوٹل میں لے جانے والے اہلکار ضیاء الحق کو نوکری سے برطرف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایک نجی ٹی وی چینل پرفوٹیج جس میں ایک پولیس اہلکار کو ہوٹل کے اندر شراب کی بوتل کے ہمراہ داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیاتھا کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی ہیڈ کواٹر عمر سعید کو باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا تھا۔ جنہوں نے ٹی وی کی فوٹیج کی مدد اور پولیس اہلکار کے بیانات کے بعد انکوائری رپورٹ میں لکھا ہے کہ پولیس اہلکار ضیاء الحق ہوٹل میں شراب کی بوتل لے جانے کے واقعہ میں ملوث ہے۔

مزید : علاقائی