اقبال ٹاؤن، 60سالہ بزرگ لاپتہ

اقبال ٹاؤن، 60سالہ بزرگ لاپتہ

 لاہور(کرائم سیل) زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،اقبال ٹاؤن کے علاقہ سے 15فروری کو لاپتہ ہونے والے بزرگ کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔لواحقین تھانوں اور ہسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔نمائندہ\" پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ بزرگ باؤ محمد ادریس کے اہل علاقہ نے بتایا کہ 60سالہ محمد ادریس 15نومبر کو اپنے گھر 291کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن سے کسی کام کی غرض سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔ جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کی جانب سے مدد نہیں کی جا رہی ۔

مزید : علاقائی