نواں کوٹ ،موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی6 بچوں کا باپ ہلاک

نواں کوٹ ،موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی6 بچوں کا باپ ہلاک

 نواں کوٹ(نا مہ نگار)شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتارموٹر سائیکل گدھا ریڑھے سے ٹکرا گئی موٹر سائیکل سوار 6 بچوں کا باپ ہلاک گھر میں صف ماتم بچھ گئی تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ تاڑراں کا رہائشی محمد ریاض فوجی اپنی موٹر سائیکل نمبر2228 پر گاؤں سے مین روڈ کی طرف آ رہا تھا کہ ہیڈ روشن دین کے قریب تیز رفتار ی کی وجہ سے بے قابو ہو کر سامنے جاتے ہوئے گدھا ریڑھا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل بری طرح تباہ ہو گئی اور گدھا ریڑہ بھی ٹوٹ گیا اور محمد ریاض انتہائی شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی اپنی بیوی ۔دو بیٹیوں اور چار معصوم بیٹوں سمیت سات افرادکی فیملی کا واحد کفیل بیان کیا گیا ہے متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی