ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ڈاکو گرفتار

ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ڈاکو گرفتار

 ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ڈاکو گرفتار جبکہ دو فرار ہو نے میں کامیاب تفصیل کے مطابق رنگانوالہ روڈ پر پانچ ڈاکو سجاد احمد ،شاہد ،ابوبکر ،احمد رضا ،آصف واردات کی نیت سے چھپے ہو ئے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر تین ڈاکوؤں سجاد احمد ،احمد رضا اور آصف کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ڈاکو شاہد اور ابوبکر پولیس کو جل دے کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی