پسرور،دو مکانات کی چھتیں گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق

پسرور،دو مکانات کی چھتیں گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق

 پسرور (نامہ نگار)دو مکانات کی چھتیں گرنے سے بچی جاں بحق 2خواتین شدید زخمی تفصیلات کے مطابق پسرو ر کے محلہ نور پور ہ میں خالہ اور بھانجی حادثاتی طور پر مکان کی چھت سے گر گئیں حادثے میں بھانجی جاں بحق جبکہ خالہ شدید زخمی ہو گئیں واقعات کے مطابق ڈسکہ موڑ پر پھل کی ریڑھی لگانے والے محنت کش طارق محمود کے مکان کی چھت کمزور تھی چھت پر طارق محمود کی بیٹی عائشہ طارق اور اس کی خالہ کھڑی تھیں کہ اچانک چھت گر گئی حادثے میں جبکہ اس کی خالہ رابعہ شدید زخمی ہو گئیں متوفیہ کی عمر 2سال تھی دریں اثنا محلہ آرائیاں میں محنت کش مولوی عاشق کے مکان کی چھت گر گئی حادثے میں محمدعاشق کے بیٹے کی آصف کی بہو شدید زخمی ہو گئی اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیئے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے

مزید : علاقائی