گوجرانوالہِ ڈکیتی کی درجنوں واردتیں ،شہری لاکھوں سے محروم ،مزاحمت پر تشدد

گوجرانوالہِ ڈکیتی کی درجنوں واردتیں ،شہری لاکھوں سے محروم ،مزاحمت پر تشدد

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران نامعلوم افراد لاکھوں روپے نقدی موبائل فون موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ ورکاں میں دو نامعلوم مسلح ڈاکو مقامی سویٹ ہاؤس پر آئے گن پوائنٹ پر محمد سلیم ولد اللہ دتہ کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر 1لاکھ 25ہزارروپے نقد ،موبائل فون لوٹ کر فرار ،سول لائن کے علاقہ ڈی سی روڈ عمر اسٹیٹ گلی نمبر1میں تین نامعلوم ڈاکو علی ولد اشرف کے گھر میں گھس گئے گن پوائنٹ پر 97ہزاررو پے نقدی ،موبائل فون لوٹ کر فرار ،تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ گلی ٹالی والا میں دو نامعلوم مسلح افراد نعیم ولد سلیم کے گھر میں داخل ہو ئے گھر میں موجود اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا مزاحمت پر زدو کوب کیا ،بھاری مالیت کے طلائی زیورات قیمتی موبائل فون ،موٹر سائیکل نمبری جی ااے کے 4162لے کر فرار ہو گئے ،تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ میں ایک دوسری واردات کے دوران سی این جی پمپ پر تین نامعلوم افراد نے منور علی ولد شوکت سکنہ کلر آبادی پر اسلحہ تان کر موٹر سائیکل نمبری ایس اے ایم 4746چھین لی ،سٹیلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ میں ایک تیسری واردات کے دوران کار میں سوار تین مسلح افراد نے جہانگیر ولد احمد علی کو مارکیٹ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں روک لیا 25ہزارروپے نقد اور موبائل فون لوٹ کر فرار ،تھانہ گرجاکھ کے علاقہ قذافی روڈ پر دو مسلح افراد نے شہزاد ولد سلمان کو روک کر 20ہزاررو پے لوٹ لیے ،تھانہ پیپلز کالونی وائے بلاک شاہد ولد دلاور کی موٹر سائیکل نمبری جی اے ایل 7098چوری ہو گئی ،تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں دو نامعلوم مسلح افراد محمد عمران ولد اشرف کو روک کر 20ہزاررو پے لوٹ لیے ،شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شدید خوف و ہراس ہے پولیس وارداتوں کی روک تھام میں ناکام شہری سراپا احتجاج ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...