سی ٹی او کا وزٹ،غفلت پر 2 انسپکٹر 4 پٹرولنگ آفیسر 13 وارڈن کو شو کا ز نوٹس

سی ٹی او کا وزٹ،غفلت پر 2 انسپکٹر 4 پٹرولنگ آفیسر 13 وارڈن کو شو کا ز نوٹس

 لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی )چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کے دوران فیروزپور روڈ،مزنگ اور مال روڈ پر فرائض میں غفلت ،لاپرواہی اور مناسب ڈیوٹی نہ کرنے والے 2انسپکٹرز،4پٹرولنگ آفیسرز سمیت 13وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دےئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی اور ڈیوٹی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔سی ٹی او نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا وزٹ کیا اس دوران مال روڈ،مزنگ اور فیروزپور روڈ پر ٹریفک کے غیر مناسب انتظامات ،رانگ پارکنگ اور فرائض میں غفلت برتنے پرسیکٹر انچارج مال ٹونعمان خالد،انچارج مال تھری محمدافضل،پٹرولنگ آفیسرزسعد، وقاص، ذوالفقار، ندیم، ٹریفک وارڈنز تنزیل، اکرام، پرویز، نصیر، حنیف، نثار اور مخدوم کو شوکاز نوٹس جاری کر دےئے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور دورا ن ڈیوٹی شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔

مزید : علاقائی