ایس ایچ اوز کو سٹریٹ کرائم اور نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے احکامات

ایس ایچ اوز کو سٹریٹ کرائم اور نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے ...

لا ہور (کرا ئم سیل ) ڈی ایس پی پرانی انارکلی سرکل میاں لیاقت علی نے مدینہ مسجدپرانی انارکلی ، ڈی ایس پی ڈیفنس ایریاعاصم افتخارنے جامع مسجد محمدیہ،ڈی ایس پی مناواں میاں محمد خالد نے مسجد یادگار شہیداں،ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن عبداللہ جان نے جامع مسجد L بلاک وحدت کالونی،ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن شبیر احمدنے مسجدبیت النور،اے ایس پی چوہنگ عرفان علی سمعو نے ایک مینار والی مسجد مین بازارچوہنگ اورڈی ایس پی سبزہ زارعمران کرامت نے جامع مسجد شاہ فرید دربار میں نمازِ جمعہ کے بعدکھلی کچہریاں لگائیں جس کا مقصد کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کرنا ہے جن لوگوں کی تھانہ کی سطح پرشنوائی نہیں ہو پاتی وہ کھلی کچہریوں میں آکر براہ راست اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی