لاہور میں سرچ آپریشن پولیس کیلئے آمدن کا ذریعہ بن گیا،شہری پریشان
لاہور(کرائم سیل) سرچ آپریشن لاہور پولیس کے لیے آمدن کا ذریعے بن گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران پکڑے جانے والوں کو شخصی ضمانت پر چھوڑنے کا 5سوسے 1ہزار تک نذرانہ وصول کیا جا نے لگا ۔پولیس حراست سے رہائی پانے والے ساری رات ٹھنڈ میں گزارنے اور بھوکا رہنے پر پو لیس کو کوستے نظر آئے۔تفصیلا ت کے مطابق دہشت گردی کے پیش نظر لاہور میں سرچ آپر یشن پولیس کے لیے آمدن کا ذریعہ بن گیا ہے ۔سرچ آپریشن کے دوران پکڑے شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے افراد کو حراست میں لیا جا تا ہے بعدازاں ان کو شنا ختی دستاویزات مہیا کر نے پر یا شخصی ضمانت پر چھوڑتے وقت تھانو ں کے محرر حضرات اپنا حصہ وصول کر نا نہ بھو لتے اور فی کس کو چھوڑنے کا 5سو سے 1ہزار تک وصول کیا جا رہا ہے۔اس بارے میں سرچ آپریشن کے دوران لاہور پولیس کے ہا تھوں حراست میں لیے جا نے والوں بوٹا،صابر ،نا صر اور دانش وغیرہ نے رہائی پانے کے بعد روز نامہ’’پاکستان‘سے‘ گفتگو کر تے ہو ئے بتایاکہ پولیس نے ان کو رات کے وقت حراست میں لیا ساری رات کھانا تو دور کی بات پانی تک نہیں دیا گیااور اوپر سے ساری رات ہمیں ٹھنڈ میں گزارنا پڑی۔