شاہدرہ ،نو سر باز نے محنت کش کا متنازعہ مکا ن فروخت کر دیا

شاہدرہ ،نو سر باز نے محنت کش کا متنازعہ مکا ن فروخت کر دیا
شاہدرہ ،نو سر باز نے محنت کش کا متنازعہ مکا ن فروخت کر دیا

  

 لاہور(کر ائم سیل) شاہدرہ کے علاقہ میں نو سر باز نے محنت کش کا متنازعہ نکان فروخت کر دیا ۔شہری اعلی افسران کے دفاتر کے چکر لگا تے لگاتے کنگال ہو گیا۔تفصیلا ت کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی محمد رفیق نے روزنامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ رانا حیات نے مجھے ساڑھے 3لاکھ کے عوض ایک مکان فروخت کیا تھا میں مکان کی رجسٹری کروانے کے بعد مکان کا قبضہ لینے کے لیے گیا تو علم ہو ا کہ مکان پر منظور کھو کھر نامی شخص قابض ہے جب میں نے اسے مکان خالی کر نے کا کہا تو اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں منظور کھو کھر کے سی آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے مجھے انصاف نہیں مل رہا ہے ۔میری چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی