ورلڈکپ2015، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 1وکٹ سے شکست دیدی، بولٹ مین آف دی قرار پائے

ورلڈکپ2015، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 1وکٹ سے شکست دیدی، بولٹ مین آف دی قرار ...
ورلڈکپ2015، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 1وکٹ سے شکست دیدی، بولٹ مین آف دی قرار پائے

  

آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015،نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 1وکٹ سے شکست دیدی ہے۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے152رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 9وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کر لیا۔

کیوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ 10اوورز میں 27رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ قرار پائے۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے32.2اوورز میں 151رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 30رنز پر گری جس میں فنچ 14رنز بنا کر ٹم سوتھی کی بال کا نشانہ بنے۔ دوسرے کھلاڑی واٹسن 23رنز بنا کر 80کے مجموعی سکور پرویٹوری کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے کھلاڑی وارنر بھی 80کے مجموعی سکور پر سوتھی کی بال پر 34رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ 95رنز پر ویٹوری نے سمتھ کو 4رنز پر آؤٹ کر کے حاصل کی۔

پانچویں میکس ول 17.2اوور میں ایک رن پر بولٹ کی بال پرڈھیر ہوگئے تب ٹیم کا مجموعی سکور96تھا۔مارش 97کے مجموعی سکور پرصفر رنز پر بولٹ کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

کپتان مائیکل کلارک 12رنز پر بولٹ کی بال پر ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا سکور 104تھا۔آٹھویں کھلاڑی مچل جانسنایک رنز پر بولٹ کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 106تھا۔

سٹارک صفر پر 106کے مجموعی سکور پر بولٹ کی بال کا نشانہ بنے آخری کھلاڑی43رنز پر اینڈرسن کی بال پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کیوی ٹیم کے بالرؤں میں بولٹ نے5،سوتھی اور ویٹوری نے 2,2جبکہ اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے 23.1اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کر لیا۔کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ 40رنز پر گری جس میں گپٹل 11رنز بنا کر سٹارک کی بال پر کیمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان میکلم50رنز پر کیمنز کی بال پر سٹارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور73تھا۔ تیسرے کھلاڑی ٹیلر ایک رنز پر سٹارک کی بال پر ڈھیر ہو گئے جب ٹیم کا سکور 79تھا۔

چوتھی وکٹ 79رنز پر گری جس میں ایلیٹ صفر رنز پر سٹاک کی بال پر آؤٹ ہوئے۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اینڈرسن 26رنز بنا کرمیکس ول کی بال پر آؤٹ ہوئے۔رونچی سٹارک کی بال پر 6رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ 145کے مجموعی سکور پر گری جس میں ویٹوری کو کیمنز نے 2رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔146پر میلینی صفر رنز پر سٹارک کی بال کا نشانہ بنے جبکہ نویں وکٹ بھی146رنز سٹارک نے ٹم سوتھی کو صفر رنز پر آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی بالرؤں میں سٹارک نے6،کیمنز نے2اور مکس ول نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : Cricket World Cup 2015