ورلڈکپ2015،بھارت نے یو اے ای کو 9وکٹوں سے شکست دیدی،اشون مین آف دی میچ

ورلڈکپ2015،بھارت نے یو اے ای کو 9وکٹوں سے شکست دیدی،اشون مین آف دی میچ
ورلڈکپ2015،بھارت نے یو اے ای کو 9وکٹوں سے شکست دیدی،اشون مین آف دی میچ

  


پرتھ(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015،بھارت نے یو اے ای کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 103رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت نے18.5اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پرمقررہ ہدف پورا کر لیا۔بھارت کے اسپنر راوی چندرن اشون نے25رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ قرار پائے۔

متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 31.3اوور میں 102رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔یو اے ای کی پہلے وکٹ 7رنز پرگری جس میں برینجر4رنز بنا کر اْمیش یادو کی بال پردھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ امجد علی کی4رنز پر کمار کی بال پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور13تھا۔

کرشن چندرن 4رنز بنا کر اشون کی بال پر رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھے کھلاڑی پاٹیل 7رنز بنا کر اشون کے بال پر دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب تیم کا مجموعی سکور 41تھا۔

خرم خان 14رنز بنا کر اشون کی بال پر رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 44تھا۔مصطفیٰ 2رنز بنا کر موہت شرما کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

ساتویں کھلاڑی امجد جاوید جڈیجا کی بال پر 2رنز بنا کر رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 61 تھا۔آٹھویں کھلاڑی محمد نوید 6رنز پر اشون کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

نویں کھلاڑی بھی ایک رنز پر جڈیجا کی بال پر چلتے بنے تب ٹیم کا مجموعی سکور 71تھا۔آخری کھلاڑی انور 35رنز بنا کر یادو کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کے باؤلر اشون نے 4،یادو اورجڈیجا نے2,2جبکہ شرما اور کمار نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے 18.5اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کر لیا۔بھارت کے ویرات کوہلی اور رہت شرما نے 75رنز کی ناقابل شکست کی پارٹنر شپ کھیلی جس میں شرما نے57اور کوہلی نے33بنائے۔

بھارت کی پہلی وکٹ شیکھر دھون کی 14رنز پر محمد نوید نے حاصل کی تب ٹیم کا مجموعی سکور 29تھا۔

مزید : Cricket World Cup 2015


loading...