پاکستان کانام خراب کرنیوالے وطن سے مخلص نہیں : مصباح الحق
برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ پاکستان کانام خراب کرنیوالے وطن سے مخلص نہیں ، دومیچ ہارنے کے بعد لڑکے زیادہ دباﺅ میں ہیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق مصباح الحق کاکہناتھاکہ زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دیں گے ، ٹیم میں کون کون شامل ہوگا، یہ ابھی طے نہیں ہوا۔ اُنہوں نے کہاکہ اوپر کے بلے بازوں کو وکٹ پر رک کر رنز کرنے چاہیں ، نمایاں بلے بازوں اور باﺅلرز کو پاکستان کی باﺅلنگ اچھی نہیں رہی ۔ گذشتہ میچوں میں مڈل اوورز میں پاکستان کی باﺅلنگ اچھی نہیں رہی ۔
مصباح کاکہناتھاکہ معین خان کے معاملے سے کھلاڑیوں کوفرق نہیں پڑتا،عوام کو پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالوں سے متعلق سوچناچاہیے، لڑکوں کی توجہ ورلڈ کپ میچز پر ہے ۔
اُنہوں نے کہاکہ 1992ءکی فتح کی بات کرنیوالوں کو یہ بھی ذہن میں رکھناچاہیے کہ اس وقت باﺅلرز کتنے تھے؟تینوں شعبوں پر توجہ دے رہے ہیں ۔