ٹریفک سگنل توڑنے پر شہری کا ’افسوسناک مگرانوکھا‘چالان ، وارڈن معطل

ٹریفک سگنل توڑنے پر شہری کا ’افسوسناک مگرانوکھا‘چالان ، وارڈن معطل
ٹریفک سگنل توڑنے پر شہری کا ’افسوسناک مگرانوکھا‘چالان ، وارڈن معطل

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قوانین اور سزاءو جزاکا نظام ہمیشہ معاشرے کی اصلاح کیلئے بنایاجاتاہے لیکن اگرقوانین پر عمل درآمد کرانے والے ہی جہالت کی انتہاءکردیں تو اس کامقصد فوت ہوجاتاہے ۔ اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں ایک وارڈن نے بھی اپنی بے حسی اور جہالت کا عملی نمونہ پیش کیا جس پر اُسے معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاﺅن کے علاقے کریم بلاک میں ایک شہری نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی جس پر وارڈن خرم نے اُسے روک لیا ۔ معذرت اور ہیلے بہانوں کے بعد شہری نے کاغذات نہ ہونے کا ڈھنڈوراپیٹناشروع کردیا جس پر ٹریفک وارڈن خرم بھی چالان کرنے پر ڈٹ گیا۔

کاغذات یا شناختی دستاویزات نہ ہونے پروارڈن نے چالان کیا جس پر شہری کا نام ”انسان“ ولد”جانور“ تحریرکردیا۔ شہری کے احتجاج پر سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن خرم کو معطل کردیااورانکوائری کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی


loading...