برازیل میں عدالت نے واٹس ایپ پر پابند ی لگا دی

برازیل میں عدالت نے واٹس ایپ پر پابند ی لگا دی
برازیل میں عدالت نے واٹس ایپ پر پابند ی لگا دی

  

ساﺅ پالو(ویب ڈیسک)برازیل میں ایک مقدمہ کی تحقیقات کے دوران تعاون نہ کرنے پر عدالت نے واٹس ایپ پر پابندی لگا دی۔واٹس ایپ پر معصوم بچو ں کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔برازیل کی ایک عدالت نے واٹس ایپ پر کچھ صارفین کے درمیان بچوں کی برہنہ تصاویر شیئر ہونے پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے اس پر پابند ی لگانے کا حکم دیا ۔جج پرامید ہیںکہ اس اقدام کے بعدکمپنی پولیس تحقیقات میں معاونت پر راضی ہو جائے گی ۔واٹس ایپ کے وکلا نے میبنہ طور پر دعویٰ کیاہے کہ برازیل میں دفتر نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی مقامی قوانی کی پابند نہیں ۔سروس بند کرنے کا حکم موبائل فون آپٹررز تک پہنچا دیا گیاہے جنہوں نے اس پیش پررفت پر سخت برہمی ظاہر کی۔موبائل فون آپریٹرز کی ترجمان تنظیم نے عدالتی فیصلے کو سخت اور نا مناسب قرار دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ پابندی کروڑوں عوام کی روانہ کی بنیاد پر زبردست نقصان ہو سکتاہے ۔برازیل میں سمارٹ فون استعمال کرنے والے 56فیصد لوگ واٹس ایپ استعمال کر تے ہیں ل۔

مزید : ڈیلی بائیٹس