سینے کی جلن سے نجات دلانے اور پیٹ کی چربی پگھلانے والی غذائیں

سینے کی جلن سے نجات دلانے اور پیٹ کی چربی پگھلانے والی غذائیں
سینے کی جلن سے نجات دلانے اور پیٹ کی چربی پگھلانے والی غذائیں

  


لندن (نیوزڈیسک) موٹاپا ایک ایسی بڑی مصیبت ہے،جس کے بارے میں صحت عامہ کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موٹاپا لوگوں کی صحت کے لئے سگریٹ سے بھی بڑا خطرہ ہے۔ موٹاپا انسانی جسم کی ایک طبی حالت ہے، جس میں انسانی جسم پر چربی چڑھ جاتی ہے اور توند نکل آتی ہے۔ اس کے ساتھ جسم کے کسی حصے پر ورم آنا اور پھر اس کا وقت فوقتاً آتے رہنا یا ادویات کے استعمال کے باوجود مستقل موجود رہنا انسانی صحت کے لئے ایک بہت بڑے خطرے کی علامت ہے، تو یہاں ہم آپ کو موٹاپے اور ورم جیسے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے ادویات کے بجائے غذا کے ذریعے ان کا علاج بتائیں گے۔

سبزیاں اور پھل: نیوٹرنٹس اور ریشوں سے بھرپور ہونے کے باعث تمام سبزیاں اور پھل دائمی سوزش و ورم سے لڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ لہذا اگر آپ ورم سے نجات چاہتے ہیں تو روزمرہ کی خوراک میں انناس، پالک، پیپیتہ، کھمبی، سیب، بیری اور پھول گوبھی کو وقتاً فوقتا! ضرور شامل کریں۔

سبز چائے: کمر اور ورم کم کرنے کے لئے سبز چائے کا استعمال نہایت سود مند تصور کیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ اینٹی انفلیمنٹری صلاحیتوں سے مالا مال ہوتی ہے اور اس میں موجود خاص مرکب موٹاپے کو کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔

بادام، ناشپاتی، زیتون کا تیل: بادام، ناشپاتی، زیتون کے تیل میں موجود اجزا جسم میں دوست کولیسٹرول(ایچ ڈی ایل) کی سطح کو بڑھا کر ورم کو کم کر دیتے ہیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ: ایک تحقیق کے مطابق اومیگاتھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذا ورم کی کمی کا بہت بڑا ذریعہ ہے اور مچھلی، اخروٹ جیسی خوراک اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے مالامال ہوتی ہے۔

مصالحہ جات: لہسن، ہلدی، دار چینی، ادرک اور مرچ جیسے مصالحہ جات ورم کو کم کرنے کا مستند نسخے تصور کئے جاتے ہیں۔

پانی: جسم پر ورم کی وجہ زہریلا مواد ہوتا ہے اور پانی کا زیادہ استمعال زہریلے موادوں کو جسم سے نکال دیتا ہے، لہذا پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔

دلیہ: ریشوں سے بھرپور یہ غذا جسم میں انسولین کی سطح کو کنٹرول رکھتی ہے اور دلیہ میں موجود بی وٹامن ورم بڑھانے وال ہارمونز کو کم کر دیتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...