آسٹریلیا کے عظیم بلے باز ڈین جونز نے پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کاامکان ظاہر کردیا

آسٹریلیا کے عظیم بلے باز ڈین جونز نے پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے ...
آسٹریلیا کے عظیم بلے باز ڈین جونز نے پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کاامکان ظاہر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے عظیم بلے بازاور گرین شرٹس کے بیٹنگ کوچ وقار یونس کے دوست ڈین جونزنے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچ سکتی ہے ، 1992ءمیں بھی گرین شرٹس کا آغاز اچھانہیں تھالیکن عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے ، اب کی بار بھی ٹیم کو اپنی فٹنس اور فیلڈنگ کو بہترکرناہوگا، صرف چار ٹاپ بیٹسمین یہ ذمہ دار نبھاسکتے ہیں ۔
اپنے ایک انٹرویو میں ڈین جونز کاکہناتھاکہ کم ازکم ایک پاکستانی بلے باز کا 45ویں اوورتک وکٹ پر موجود رہناضروری ہے ، 1992ءمیں پاکستان سے آسٹریلیا کی شکست کی واحد وجہ یہ تھی کہ بلے بازرنزجوڑرہے تھے ، عمران خان کی ٹیم آخری تین میچوں میں خطرناک ثابت ہوئی تھی ۔ہمیشہ سے یقین رہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اورشاید یہی وجہ ہے کہ بورڈ کی ٹیم پر توجہ کم ہوئی ۔
ایک سوال کے جواب میں میں اُن کاکہناتھاکہ موجودہ ٹیم بھی بری نہیں ، اچھے باﺅلر ز ہیں لیکن بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ناکامی کی وجہ سے محنت ضائع ہوجاتی ہے ، اس پر توجہ دیں ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -