محنت کش کا چالان کرنے کے بعد وارڈ ن نے جرمانہ خود بھرکر مثال قائم کر دی

محنت کش کا چالان کرنے کے بعد وارڈ ن نے جرمانہ خود بھرکر مثال قائم کر دی
محنت کش کا چالان کرنے کے بعد وارڈ ن نے جرمانہ خود بھرکر مثال قائم کر دی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ٹریفک وارڈ ن نے غریب محنت کش کا چالان کرنے کے بعد خود ہی اس کا چالان ادا کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق امجد نامی شخص اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر ون وے کیخلاف ورزی کرتے ہوئے آرہا تھاکہ ٹریفک وارڈ نے اسے روکا اور چالان کر دیا جس پر محنت کش نے وارڈ ن کی منت سماجت کی کہ وہ ایک غریب آدمی ہے اس کے پاس پیسے نہیں ہے اور وہ اپنی بیٹی کو ہسپتال لے جارہاہے جس پر ٹریفک وارڈ ن نے محنت کش کو غریب جانتے ہوئے چالان اپنی جیب سے ادا کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ٹریفک وارڈ ن کا کہناتھاکہ اس نے قانون کیخلاف ورزی کی جس کی وجہ سے اسے چالان کرنا پڑے گا لیکن بعدازاں جب ٹریفک وارڈن کویقین آیا کہ یہ شخص واقعی ہی غریب آدمی ہے اور چالان ادا نہیں کر سکتا جس پر وارڈن نے اس کو چالان ادا کرنے کے پیسے اپنی جیب سے دے دیے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں