آصف علی زرداری کی مبینہ بیوی کا نبیل گبول کو ٹیلی فون

آصف علی زرداری کی مبینہ بیوی کا نبیل گبول کو ٹیلی فون
آصف علی زرداری کی مبینہ بیوی کا نبیل گبول کو ٹیلی فون

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری کی مبینہ بیوی ڈاکٹرتنویرزمانی نے ایم کیوایم کے مستعفی رکن اسمبلی نبیل گبول کو ٹیلی فون کیاہے جس کا انکشاف سینئرصحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے کیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود کاکہناتھاکہ وہ سندھ میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹ تھے اور ڈاکٹرتنویرزمانی اُن سے دوسال سینئر ہیں ، ڈاکٹرتنویز زمانی نے نبیل گبول کو فون کیا اوراپنے آپ کو پیپلزپارٹی سینئر شخصیت ظاہر کیاتاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ خاتون نے نبیل گبول کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی یانہیں ،تصدیق کی کوشش کررہے ہیں لیکن یہ واضح ہوگیاکہ اس سے قبل دونوں کا براہ راست تعلق نہیں رہا۔

یادرہے کہ ایک عرصے سے افواہیں چل رہی ہیں کہ ڈاکٹرتنویز زمانی سابق صدر آصف علی زرداری کی اہلیہ ہیں اور دونوں میں نکاح ہوچکاہے ، بلاول اور آصف زرداری میں تعلقات اچھے نہ ہونے کی وجہ بھی شادی ہی ہے لیکن آج تک پیپلزپارٹی یا آصف علی زرداری نے اس کی تصدیق نہیں کی ۔

مزید : اسلام آباد