ایم کیو ایم کے وفد کی پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ،سینٹ امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کروانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کے وفد کی پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ،سینٹ امیدواروں کو بلا ...
ایم کیو ایم کے وفد کی پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ،سینٹ امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کروانے کا فیصلہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم کا وفدسردار احمد کی سربراہمی میں وزیراعلیٰ ہاﺅس سندھ میں رحمان ملک اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس دوران دونوں جماعتوں کے درمیان سینٹ الیکشن کے حوالے سے اتحاد ہو گیاہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان نئے سفر کا آغاز ہو چکاہے اور دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے مخالف امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اور سینٹ میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔رحمان ملک نے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اور ایم کیو ایم کی جانب سے گلفراز خٹک اور بابر غور نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا امکان ہے ۔ خواتین کی نشست پر ایم کیوایم کی نگہت امیداور ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں