روس کے سابق نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر بورس نیمتسوو قاتلانہ حملے میں جاں بحق

روس کے سابق نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر بورس نیمتسوو قاتلانہ حملے میں جاں بحق
روس کے سابق نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر بورس نیمتسوو قاتلانہ حملے میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں حزبِ اختلاف کے سرکردہ رہنما اور سابق نائب وزیراعظم بورس نیمتسوو کو نامعلوم افراد نے دارلحکومت ماسکو میں قتل کردیا۔
روسی پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے نیمتسوو کو چار گولیاں ماری گئیں ، حملے کے وقت وہ کریملن کے قریب پل عبور کررہے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند گھنٹے بعد ہی چل بسے ۔
روسی صدر کے دفتر کریملن کا کہنا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن نے بورس کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔صدارتی ترجمان کاکہناتھاکہ یہ پیشہ ور قاتلوں کا کام لگتا ہے، صدر نے اس معاملے کی ذاتی طور پر نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکہ کے صدر براک اوباما نے بھی بورس نیمتسوو کی ہلاکت کو ظالمانہ قرار دیا ہے اور اس واقعے کی فوری، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔