بیوی سے محبت نہ کرنے پر ترک شہری پر جرمانہ

بیوی سے محبت نہ کرنے پر ترک شہری پر جرمانہ
بیوی سے محبت نہ کرنے پر ترک شہری پر جرمانہ

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک عدالت نے شہری کو فقط اس وجہ سے جرمانے کی سزاسنادی کیونکہ اُس نے اپنی بیوی کوکہاتھاکہ تم سے محبت نہیں ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوڑا طلاق لینے کے لیے عدالت میں پہنچا تھا اور یہ میاں بیوی ایک دوسرے پر بے عزتی کرنے کے الزامات عائد کر کے ہرجانہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے قراردیاکہ ایک جتنے برے ہیں لیکن اپیل پرعدالت نے کہا ہے کہ شوہر کی جانب سے اپنی بیوی سے محبت نہ ہونے کا دعوی ’جذباتی تشدد‘ کے مترادف ہے اور اسے اپنی اہلیہ کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اکثر گھر سے چلے جایا کرتے تھے اور وہ اپنے شوہر کے منہ سے یہ بات سن کر ’جذباتی طور پر تباہ‘ ہوگئیں تاہم ان کے شوہر کا موقف ہے کہ ان کی بیوی بارہا انہیں گالیاں اور بددعائیں دیتی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -