آٹھ سالہ منصوبہ بے نقاب ، قوم امیدرکھے ، کرکٹ ٹیم ضرورجیتے گی: نجم سیٹھی

آٹھ سالہ منصوبہ بے نقاب ، قوم امیدرکھے ، کرکٹ ٹیم ضرورجیتے گی: نجم سیٹھی
آٹھ سالہ منصوبہ بے نقاب ، قوم امیدرکھے ، کرکٹ ٹیم ضرورجیتے گی: نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے ایک دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا بیان سامنے آگیاہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ قوم امید رکھے ، قومی کرکٹ ٹیم ضرورجیتے گی ۔اُن کاکہناتھاکہ 1992ءمیں بھی ٹیم اِسی طرح ہاری تھی لیکن پھر دنیا کو حیرت میں ڈال دیاتھا۔ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہت جلد بہتری آئے گی ۔
ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنی کرسی مضبوط کرنے کے منصوبہ کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹیم کو صحیح کرنے میں آٹھ سال لگیں گے ۔
نجم سیٹھی کے بیان کے بعد ناقدین کاخیال ہے کہ یہ بالواسطہ طورپر پیغام دیاگیاہے کہ یہ حالیہ ورلڈکپ کے علاوہ آئندہ ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کی امید نہ رکھیں ۔
یادرہے کہ ہفتہ کو پاکستان کا زمبابوے سے مقابلہ ہے جبکہ اس سے قبل گرین شرٹس دونوں میچ ہار چکے ہیں ۔

مزید :

کھیل -