زیادہ ٹی وی دیکھنا بچوں کی صحت پر کس طرح اثر انداز ہواتاہے ,جان کر آپ یقینا آئندہ احتیاط کریں گے

زیادہ ٹی وی دیکھنا بچوں کی صحت پر کس طرح اثر انداز ہواتاہے ,جان کر آپ یقینا ...
زیادہ ٹی وی دیکھنا بچوں کی صحت پر کس طرح اثر انداز ہواتاہے ,جان کر آپ یقینا آئندہ احتیاط کریں گے

  

لندن(نیوزڈیسک)اگر بچے دن میں دو گھنٹے سے زائد ٹی وی دیکھیں تو ان میں بلڈ پریشر ہونے کا احتمال بڑھ جاتا ہے۔ایک تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو سے دس سال کے درمیان کی عمر کے بچے اگر دو گھنٹے سے زائد ٹی وی یا کمپیوٹر سکرین دیکھیں تو انہیں بلڈ پریشر ہونے کا 30فیصد زیادہ چانس ہوتا ہے۔ماہرین نے یورپ کے آٹھ ممالک سے 5221بچوں کے گروہ کا مطالعہ کیا۔

جدید تحقیق نے انرجی ڈرنکس کا پول کھول دیا،خبردار کر دیا، آپ بھی اگلی مرتبہ پینے سے پہلےیہ خبر پڑھ لیں

یونیورسٹی آف ساﺅپولوکے تحقیق کار ڈاکٹر آگسٹو موریز کا کہنا ہے جسمانی مشقت کی کمی کے باعث بچوں میں اس طرح کے امراض بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں جو کہ ایک خطرناک عمل ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ مسائل شدت اختیار کر سکتے ہیں اور انسان کو دل کی امراض کی جانب لے جاتے ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ بچوںکا بلڈپریشر مانپنا ایک مشکل امر ہے لیکن ایک بات یقینی ہے دیر تک بچوں کی ٹی وی دیکھنے کی عادت انہیں ابتدائی عمر سے ہی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کررہی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت