ڈائٹ کو ک اور پیپسی کو بہتر سمجھنے والے افراد یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ڈائٹ کو ک اور پیپسی کو بہتر سمجھنے والے افراد یہ خبر ضرور پڑھ لیں
ڈائٹ کو ک اور پیپسی کو بہتر سمجھنے والے افراد یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  


نیویارک(نیوڈیسک)آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ڈائیٹ سوڈا پی لیا جائے کہ اس میں چینی کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ کم نقصان پہنچائے گی۔حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں اور ڈائیٹ سوڈا عام سوڈا سے بہت ہی زیادہ خطرناک ہے۔آئیے آپ کو ڈائیٹ سوڈا کے نقصانات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

جدید تحقیق نے انرجی ڈرنکس کا پول کھول دیا،خبردار کر دیا، آپ بھی اگلی مرتبہ پینے سے پہلےیہ خبر پڑھ لیں

دل کی بیماریاں

Journal of General Internal Medicine میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈائیٹ سوڈا پینے والے افراد کو دل کا دورہ اور دیگر امراض ہونے کا زیادہ چانس ہے۔

ٹائپ2ذیابیطس

American Diabetes Association کا کہنا ہے کہ جو لوگ ڈائیٹ سوڈا استعمال کرتے ہیں انہیں دیگر افراد کی نسبت ذیابیطس ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

گردے کے مسائل

ہارورڈ میڈیکل سکول کے Clinical Journal of the American Society of Nephrology کے مطابق جو خواتین دو یا اس سے زائد ڈائیٹ سوڈا کے کین پیتی ہیں ان کے گردے بہتر طریقے سے کام سرانجام نہیں دیتے۔

موٹاپا

مختلف تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ جو لوگ ڈائیٹ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں ان میں موٹاپا ،ذیابیطس اور دل کے امراض لاحق ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ایسے افراد میں موٹاپا ایک عام سی چیز ہے۔

خواتین کی زندگی پر انگلیوں کی لمبائی کے حیرت انگیز اثرات تحقیق میں سامنے آگ

دانتوں کی خرابی

ویسے تو عام سوڈا بھی دانتوں کے لئے خطرناک ہے لیکن ڈائیٹ سوڈا میں پایا جانے والا کیمیکل اور تیزاب دانتوں کی سڑن اور خرابی کا باعث ہے۔

حمل کے مسائل

ڈنمارک میں 60ہزار حاملہ خواتین کی عادات کے مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین ڈائیٹ سوڈا استعمال کرہی تھیں ان کی ڈیلیوری وقت سے پہلے ہونے کا امکان سامنے آیا۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...