بھارت کا ’اچھے اور برے‘ کتوں کی پہچان بنانے کا فیصلہ

بھارت کا ’اچھے اور برے‘ کتوں کی پہچان بنانے کا فیصلہ
بھارت کا ’اچھے اور برے‘ کتوں کی پہچان بنانے کا فیصلہ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں کتوں کے کاٹے سے پانچ بچوں کی ہلاکت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ”اچھے مزاج“ کے کتوں کو نیلے رنگ میں رنگنے کا اعلان کردیا تا کہ شہریوں کو ’اچھے‘ کتوں کی شناخت ہوسکے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تقریبا ڈیڑھ ماہ سے جنگلی کتّوں کے ریوڑ نے ضلع بریلی کی تحصیل بہیڑی کے گاﺅں میں دہشت پھیلا رکھی ہے،گاﺅں ترائی کے جنگلوں اور دریائے کچھا سے متصل ہونے کی وجہ سے جنگلی کتے دیہات کو اپنی ہدف بناتے ہیں ۔بچوں کی ہلاکت کے بعد ضلع انتظامیہ نے کاٹنے والے کتوں کے خلاف مہم شروع کردی ہے اور کتوں کو رنگنے کی ذمہ داری بریلی کے ایس ڈی ایم رامیشور ناتھ تیواری کو سونپ دی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق گاو¿ں کے لوگ اور مقامی انتظامیہ نہیں چاہتی کہ پرسکون مزاج کے کتّوں کو مارا جائے تاہم جن کتوں پر رنگ نہیں ہوگا انہیں انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے ملازمین پکڑیں گے اور اچھے کتوں کا رنگ اُترجانے پر دوبارہ رنگ کردیاجائے گا۔

بریلی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ارون کمار نے کہا کہ کتوں کا یہ ریوڑ عموماً تنہا بچے یا اکیلی عورت پر حملہ کرتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی