محکمہ موسمیات نے کل سے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا
اسلام آباد (آن لائن) ملک میں سردی کی نئی لہر کے باعث موسم سرما جاتے جاتے ٹھہرگیا۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق اتوار سے منتقل کے دوران ملک میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقے استور اور غذر میں چار روز سے وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، چترال میں ہونے والی برفباری سے اور ملک کےد یگر شہروں میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی رات سے پیر کے دوران مکران، قلات، کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔