پاکستانی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے :راجناتھ سنگھ

پاکستانی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے :راجناتھ سنگھ
پاکستانی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے :راجناتھ سنگھ

  


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے ہم اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے پاکستانی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جو بھی کہنا چاہے وہ کہہ سکتا ہے لیکن بھارت اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلئے مکمل تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ بھارت کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...