ذوالقرنین حیدر نے پی سی بی سے 5لاکھ روپے کی واپسی کا مطالبہ کردیا

ذوالقرنین حیدر نے پی سی بی سے 5لاکھ روپے کی واپسی کا مطالبہ کردیا
ذوالقرنین حیدر نے پی سی بی سے 5لاکھ روپے کی واپسی کا مطالبہ کردیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) شعیب اختر کا کیس مضبوط دیکھ کر ذوالقرنین حیدر نے بھی پی سی بی سے 5 لاکھ روپوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔ قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ میرے مالی حالات خاصے خراب ہیں، چیئرمین پی سی بی سے درخواست ہے کہ ماضی میں میرے کاٹے گئے لاکھوں روپے واپس کئے جائیں۔ یادرہے کہ ذوالقرنین حیدر قومی ٹیم کے دورہ یو اے ای کے دوران دورہ ادھورا چھوڑ کر لندن چلے گئے تھے، بعد ازاں بورڈ نے ڈسپلن توڑنے کے جرم میں قومی وکٹ کیپر کے میچوں کی فیس میں سے 5 لاکھ روپے کاٹ لئے گئے تھے۔

مزید : کھیل