مغربی مسلمانوں کی ہمسفر تلاش کرنے کی مشکل آسان کرنے کیلئے "منڈر "ویب سائٹ میدان میں آگئی

مغربی مسلمانوں کی ہمسفر تلاش کرنے کی مشکل آسان کرنے کیلئے "منڈر "ویب سائٹ ...
مغربی مسلمانوں کی ہمسفر تلاش کرنے کی مشکل آسان کرنے کیلئے

  

لندن (ویب ڈیسک) مغرب بالخصوص امریکہ اور یورپ میں رہنے والے مسلمان ایک طویل عرصے سے اپنے لئے کسی بہترین ہم سفر کی تلاش میں ’’شادی ڈاٹ کام‘‘ جیسی ویب سائٹ کا سہارا لیتے تھے لیکن اب دنیا بدل رہی ہے اور مغرب میں بسنے والے مسلمانوں نے اب اپنے لئے ہم سفر تلاش شروع کردیا ہے۔ مغرب میں ان دونوں ٹنڈڑنامی ڈیٹنگ ایپ نے دھوم مچارکھی ہے جہاں آپ اپنی پسند کا جیون ساتھی منتخب کرسکتے ہیں۔ اسی ایپ کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی کی جانب رجحان رکھنے والے مسلم نوجوانوں نے تیاری کی ہے۔ مسلم ڈیٹنگ ایپ جس کا نام رکھا گیا ہے ’’منڈر‘‘۔ ایک یورپی اخبار کے مطابق یہ ایپ ویلنٹائن ڈے کے قریب لانچ کی گئی اور تقریباً دو ہزار افراد اپنی درخواستیں بھیج چکے ہیں۔ اپ کو تمام پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے میں کم و بیش دو ہفتے درکار ہیں۔ ایپ کے خالق ہارون مختار زادہ کا کہنا ہے کہ نئی نسل یقیناً اسے پسند کرے گی کہ آپ اپنے جیون ساتھی تک اپنے فون کے ذریعے رسائی حاصل کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس