کوہاٹ سے بم بنانے والے 2 ماہر دہشتگرد گرفتار
کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسزنے شہر میں بم بنانے والے2ماہردہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بم بنانے کے ماہر 2دہشتگردوں کوگرفتار کیاہے جن کی شناخت عبدالقیوم اور عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کاکہنا تھا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد بر آمد ہوا ہےاور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقیوم نامی دہشتگرد وائرلیس مکینک ہے اور گاڑیوں میں بم نصب کرنے کا ماہر ہے اوردہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔