تحریک انصاف کا اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کور کمیٹی میں کیا جائے گا : جہانگیر ترین

تحریک انصاف کا اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کور کمیٹی میں کیا جائے گا : جہانگیر ...
تحریک انصاف کا اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کور کمیٹی میں کیا جائے گا : جہانگیر ترین

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا جبکہ اگر ضرورت پیش آئی تو 24 گھنٹوں میں کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اسمبلیوں میں واپس جانے کے لیے لچک دکھانے کو تیار ہے کیونکہ ان کی جماعت کا موقف ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔

ایم کیو ایم کے وفد کی پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ،سینٹ امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کروانے کا فیصلہ

انہوں نے مزید واضح کیا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت جمعیت علماءاسلام (ف) سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنے فیصلوں میں لچک کا مظاہرہ کریں اور حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ہارس ٹریڈنگ روکی جا سکے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہے جبکہ اگر ان کی جماعت کا کوئی رکن اس عمل میں ملوث ہوا تو پارٹی قیادت کی جانب سے واضح احکامات ہیں کہ اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں