واٹس ایپ سروس مزید براﺅزرز پر بھی فراہم کر دی گئی

واٹس ایپ سروس مزید براﺅزرز پر بھی فراہم کر دی گئی
واٹس ایپ سروس مزید براﺅزرز پر بھی فراہم کر دی گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ اپنی سروس کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے موبائل پر آنے والے تمام میسجز کو کمپیوٹر کی سکرین پر دیکھنا اور ان میسجز کا کمپیوٹر کے ذریعے ہی جواب دینا ممکن ہو گیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ سروس گوگل کے براﺅزر کروم کیلئے متعارف کرائی گئی تھی جسے صارفین کی جانب سے انتہائی پذیرائی حاصل ہوئی اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے دوسرے ویب براﺅزرز کیلئے بھی یہ سروس فراہم کر دی ہے۔ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین اب گوگل کے براﺅزر ”کروم“ کے علاوہ موزیلا کے براﺅزر ”فائر فاکس“ اور ”اوپیرا“ براﺅزر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے web.whatsapp.com پر جا کر اپنے موبائل فون کے ذریعے بار کوڈ کو سکین کریںاور بس آپ کا کام ختم، واٹس ایپ پر آنے والے تمام میسجز کو کمپیوٹر سکرین پر دیکھیں اور موبائل کے بجائے کمپیوٹر سے ہی تمام میسجز کا جواب بھی دیں۔ اینڈرائڈ سمارٹ فونز کے حامل ایسے صارفین جو واٹس ایپ استعمال نہیں کر رہے وہ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے اسے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.whatsapp&hl=en

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی