مولانا فضل الرحمان اقتدار کے غلام اور 22 ویں ترمیم سے خوفزدہ ہیں:شیریں مزاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار کے غلام ہیں اور وہ 22 ترمیم سے خوفزدہ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیریں مزاری کاکہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کشمیر کمیٹی اور ایک وزارت کے گرد گھومتی ہے وہ کمزور سیاست دان ہیں اور شفاف الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے یہی وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو22 ویں ترمیم سے ڈر لگتا ہے۔شیریں مزرای کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اور انہوں نے اصولی طور پر ہی اسمبلیوں سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
نرم دل خاتو ن نے 'آن لائن'محبت پر 14 کروڑ روپے لٹا دیے لیکن پھر۔۔۔