الیکشن کمیشن پنجاب نے سینیٹ انتخابات سے قبل بیلٹ پیپر چھاپنے کا حکم دے دیا
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ انتخابات ے قبل الیکشن کمیشن پنجاب نے پرنٹنگ کارپوریشن کو بیلٹ پیپر چھاپنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن پنجاب نے بیلیٹ پیپر چھاپنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ پرنٹنگ کارپوریشن کو 3 مارچ تک بیلٹ پیپر چھاپنے کا حکم دیا گیا ہے۔جبکہ پرنٹنگ کارپوریشن کی جانب سے 3 مارچ تک بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔یاد رہے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تعداد 371 ہے جبکہ سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے 400 بیلیٹ پیپر درکار ہوں گے۔
پاک فوج نے افغانیوں سے یکجہتی کے لیے برفانی تودہ گرنے سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان بھجوادیا