فیس بک نے سچے دوستوں کے لیے بہترین سروس متعارف کروا دی
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پریشان حال صارفین کی مدد کے لئے ایک انتہائی قابل تحسین پروگرام کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت خودکشی کے خدشے سے دوچار لوگوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:چین کا وہ امیر ترین شہری جسے KFCنے نوکری دینے سے انکار کردیاتھا
اس نئے نظام کے تحت صارفین کسی بھی ایسے دوست یا جاننے والے کے متعلق فیس بک کو اطلاع دیں گے جس کی طرف سے پریشان کن مواد ویب سائٹ پر بھیجا جارہا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے افسوسناک حالات کی وجہ سے خودکشی کی طرف مائل ہوتے ہیں ان کی طرف سے فیس بک پر عموماً دکھی اور افسردہ تصاویر، اشعار اور دیگر ایسا ہی مواد بھیجا جاتا ہے۔ فیس بک نے ماہر نفسیات دانوں اور سماجی تعلقات کے ماہرین کی مدد کے ساتھ ایک ایسا نظام تیار کیا ہے جس کے ذریعے اس قسم کے لوگوں کی مدد کی جاسکے گی۔
مزید پڑھیں:نرم دل خاتو ن نے 'آن لائن'محبت پر 14 کروڑ روپے لٹا دیے لیکن پھر۔۔۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی بھی صارف کی طرف سے دکھ بھری یا پریشان کن پوسٹس دیکھیں تو ویب سائٹ کو اطلاع دیں۔ فیس بک ان پوسٹ کو ماہرین کے سامنے تجزئیے کے لئے پیش کرے گی جو مذکورہ صارف کو راہنمائی فراہم کریں گے یا ساری دنیا میں موجود فیس بک کے امدادی مراکز مدد کی پیشکش کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ پریشان حال صارف کو فیس بک کی طرف سے ایک میسج بھیجا جائے گا جس میں کہا جائے گا کہ آپ ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔ آپ کے کسی دوست نے آپ کی پریشانی کا ذکر کیا ہے اور ہم سب آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ صارف کو آن لائن ہیلپ کی مدد بھی پیش کی جائے گی جبکہ قریب موجود راہنمائی مرکز کا نمائندہ بھی اس سے رابطہ کرسکتا ہے۔ امریکا میں اس سروس کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ جلد ہی اسے دیگر ممالک تک بھی پہنچایا جائے گا۔ پریشان حال صارفین کے بارے میں فیس بک کو اطلاع دینے کے لئے ایک خصوصی آئی کون فراہم کیا جائے گا جسے کلک کرکے ویب سائٹ کو اطلاع دی جاسکے گی۔