سانحہ شکار پور کے ملزمان کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سانحہ شکار پور کے ملزمان کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
سانحہ شکار پور کے ملزمان کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  


شکار پور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ شکار پور میں ملوث 2 ملزمان کو عدالت کی جانب سے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے سانحہ شکار پور کے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔عدالت کی جانب سے گرفتار ملزم کو 20 روزی جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ عدالتی احکامات کے بعد پولیس نے ملزمان کو جیل منتقل کر دیا ہے۔یاد رہے سانحہ شکار پور میں امام بارگاہ میں خود کش حملہ کیا گیا تھا جبکہ اس حملے کے نتیجے میں 61 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید : سکھر


loading...